کابل میں خودکش حملہ: 18 ہلاک، 25 زخمی
افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک تعلیمی مرکز کے باہر ایک خود کش حملے میں کم از کم 18 افراد ہلاک جبکہ 25 زخمی ہوئے ہیں۔
افغانستان کی وزارت داخلہ کے مطابق خود کش حملہ سنیچر کی شام کو ایک نجی تعلیمی مرکز کے باہر ہوا جہاں طلبا کو اعلیٰ تعلیم کے مضامین پڑھائے جاتے ہیں۔
کابل کے علاقے دشت برچی میں واقع اس تعلیمی مرکز کی عمارت میں اکثریت شیعہ مسلمان طلبہ کی ہے۔
افغان نیوز ایجنسی پژواک کے مطابق دھماکے کے متعدد زخمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا۔
حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

