پاکستان24 عالمی خبریں

فرانس نے ترک صدر کے بیان پر انقرہ سے سفیر واپس بلا لیا

اکتوبر 25, 2020 < 1 min

فرانس نے ترک صدر کے بیان پر انقرہ سے سفیر واپس بلا لیا

Reading Time: < 1 minute

ترک صدر کے فرانسیسی صدر کی ذہنی حالت کے بارے میں بیان کے بعد فرانس نے ترکی سےاپنا سفیر واپس بلا لیا ہے۔

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نےفرانس کی مسلم دشمن پالیسیوں پر شدید تنقید کی تھی اور صدر میخواں کو اسلاموفوبیا کی وجہ سے دماغ کے علاج کا مشورہ دیا تھا۔

فرانسیی صدر ایمینوئل میخواں نے ترک صدر کے بیان کو ’ناقابل قبول‘ قرار دیتے ہوئے ترکی میں تعینات سفیر کو واپس بلا لیا ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوغان نے فرانسیسی صدر میخواں کی ذہنی صحت کے حوالے سے سوال اٹھایا تھا۔

فرانس کے صدارتی محل سے وابستہ اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ ’صدر اردوغان کا بیان ناقابل قبول ہے، ترک صدر کی پالیسی ہر طرح سے خطرناک ہے، انہیں اپنی پالیسی تبدیل کرنا ہوگی۔‘

صدر اردوغان نے فرانس کی مسلمانوں کے حوالے سے پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ’فرانسیسی صدر میخواں کو اپنے دماغ کا علاج کروانے کی ضرورت ہے۔‘

ترک صدر نے سوال اٹھایا تھا کہ میخواں نامی ایک فرد کا اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ کیا مسئلہ ہے۔

رجب طیب اروغان کا مزید کہنا تھا کہ ’انہیں صدر  میخواں کے 2022 کے صدارتی انتخابات میں دوبارہ منتخب ہونے کی امید نہیں ہے۔‘

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک استاد کا سر قلم کرنے کے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے صدر ایمینوئل میخواں نے کہا تھا کہ ’دنیا بھر میں اسلام بطور مذہب بحران کا شکار ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا تھا کہ ’آئندہ دسمبر میں بل پیش کیا جائے گا جس کے تحت 1905 کے قانون کو مضبوط کرتے ہوئے چرچ کو ریاست سے مکمل طور پر علیحدہ کیا جائے گا۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے