فرانس میں ایک اور چرچ پر حملہ، فائرنگ سے پادری زخمی
فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے بعد تشدد کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور دو ہفتوں کے دوران تیسرے حملے میں ایک اور چرچ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
حکام کے مطابق لیون شہر میں ایک چرچ پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب اس کے دروازے بند کیے جا رہے تھے۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق حملہ آور کی فائرنگ سے پادری کو دو گولیاں لگیں جس کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
فرانسیسی صدر میخواں کی جانب سے پیغمبرِ اسلام کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی حمایت کرنے پر اسلامی دنیا میں صدر ردعمل سامنے آیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشہ ہفتے ایک حملے میں چاقو بردار شخص نے چرچ کے باہر تین افراد کو قتل کر دیا تھا۔

