پاکستان24 عالمی خبریں

سعودی عرب میں دھماکے سے چار غیر ملکی زخمی

نومبر 11, 2020

سعودی عرب میں دھماکے سے چار غیر ملکی زخمی

سعودی عرب کے شہر جدہ میں ایک تقریب میں بم دھماکے سے کئی غیر ملکی شہری زخمی ہو گئے ہیں۔

فرانس کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ اس تقریب میں یورپی سفارت کار اور کئی ممالک کے نمائندے شریک تھے۔

سعودی حکام کی جانب سے اس واقعے پر فوری ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

فرانسیسی وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلی عالمی جنگ کے اختتام سے متعلق آج صبح ہونے والی یادگاری تقریب کو ایک دیسی ساخت کے بم حملے (آئی ای ڈی) کا نشانہ بنایا گیا۔ یہ تقریب ایک غیر مسلم قبرستان میں جاری تھی اور جس میں فرانس سمیت کئی ملکوں کے قونصل خانوں کے نمائندے شریک تھے۔

حملے میں چار غیر ملکیوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی سکیورٹی حکام نے جدہ میں بدھ کی صبح ہونے والے دھماکے کے بعد غیر مسلموں کے قبرستان کے اطراف مکمل سکیورٹی پہرہ لگا دیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس واقعے کی تفصیلات اور محرکات سے متعلق وضاحتی بیان کا انتظار ہے۔


العربیہ نیٹ کے مطابق مکہ مکرمہ گورنریٹ نے بیان جاری کرکے کہا ہے کہ ’جدہ کے ایک قبرستان پر حملہ بزدلانہ حرکت ہے یہ حملہ ایسے وقت ہوا جب قبرستان میں کئی سفارتکار موجود تھے۔‘
مکہ مکرمہ گورنریٹ ترجمان نے بتایا کہ ’جدہ کے قبرستان میں ایک تقریب کے دوران بدھ کی صبح ہونے والے بزدلانہ حملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ اس وقت وہاں فرانسسیسی سفارتکار بھی موجود تھے‘۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے