اپوزیشن کو این آر او دینے والے ملک سے دشمنی کریں گے: وزیراعظم
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ اپوزیشن کو این آر او (مفاہمت) دینے والے ملک سے دشمنی کریں گے۔
سنیچر کو چکوال میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ خود کو جمہوری کہنے والے فوج کو کہہ رہے ہیں حکومت گراؤ۔
ان کا کہنا تھا کہ دھاندلی کے ثبوت دیے نہیں، اور فوج کو ٹارگٹ کرنا شروع کر دیا۔ پہلی مرتبہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کو ٹارگٹ کیا گیا۔
عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کاصرف ایک مطالبہ ہےکسی طرح این آر او دے دیں۔ انڈیا کی فیک ویب سائٹس پی ڈی ایم کوبھی پروموٹ کر رہی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہیلتھ سسٹم 10سال میں ایساہوگاجوامیرترین ملکوں کابھی نہیں ہوگا۔

