کرک میں ہندو عبادت گاہ پر حملہ، چیف جسٹس کا نوٹس
پاکستان کے چیف جسٹس گلزار احمد نے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرک کے علاقے ٹیری میں ہندو عبادت گاہ پر حملے اور توڑ پھوڑ کا نوٹس لیا ہے۔
عدالتی اعلامیے کے مطابق صوبے کے پولیس سربراہ، چیف سیکرٹری اور اقلیتوں کے حقوق کے کمیشن کو علاقے کادورہ کر کے چار جنوری تک رپورٹ پیش کرنے کے لیے کہا گیا ہے جبکہ نوٹس کی سماعت پانچ جنوری کو کی جائے گی۔
خیال رہے کہ بدھ کو کرک میں مقامی افراد نے زمین تنازعے پر عبادت گاہ پر حملہ کیا تھا۔

