پاکستان24

کراچی میں جعلی مقابلے میں ہنزہ کا نوجوان قتل، اہلکاروں پر مقدمہ درج

جنوری 5, 2021

کراچی میں جعلی مقابلے میں ہنزہ کا نوجوان قتل، اہلکاروں پر مقدمہ درج

کراچی میں جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان طالب علم کو قتل کرنے والے دو اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تھانہ سائٹ میں درج کیے گئے مقدمے میں قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقتول طالب علم 23 سالہ سلطان نذیر کا تعلق شمالی علاقہ جات میں ہنزہ کے خان آباد سے تھا۔

پولیس اہلکاروں نے تین جنوری کی رات سلطان نذیر کے قتل کے بعد اس کو مقابلہ قرار دیا تھا۔

سلطان نذیر کے قتل کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے لیے مہم چلائی گئی اور ان کے علاقے سے تعلق رکھنے والے افراد نے تھانے کے باہر احتجاج کیا جس کے بعد پولیس حکام نے جعلی مقابلہ کرانے والے اہلکاروں پر مقدمہ درج کیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے