پاکستان24

انڈیا میں پولیس انسپکٹر کا ڈی ایس پی بننے والی بیٹی کو سلیوٹ، تصویر وائرل

جنوری 5, 2021

انڈیا میں پولیس انسپکٹر کا ڈی ایس پی بننے والی بیٹی کو سلیوٹ، تصویر وائرل

انڈیا کی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع گنتور میں ایک پولیس اہلکار باپ کی اپنی پولیس افسر بیٹی کو سلیوٹ کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

ضلع پولیس کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر سرکل پولیس انسپکٹر وائے شیام سندر نے وہاں اپنی بیٹی کا سامنا ہونے پر ان کو سلیوٹ کیا جو پولیس کی ڈی ایس پی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین اس تصویر پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے