پاکستان24

یہاں کسی بے حس کا انتظار کیا جا رہا ہے: مریم نواز اور بلاول کا کوئٹہ میں خطاب

جنوری 7, 2021

یہاں کسی بے حس کا انتظار کیا جا رہا ہے: مریم نواز اور بلاول کا کوئٹہ میں خطاب

کوئٹہ میں دس مقتولین کی لاشوں کے ساتھ احتجاجی دھرنا دیے ہزارہ برادری سے اظہار یکجہتی اور متاثرین سے تعزیت کے لیے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بلوچستان کے دارالحکومت پہنچے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کراچی جبکہ مریم نواز نے لاہور سے کوئٹہ کا سفر کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر مچھ میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے افراد کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مچھ میں کان کنوں کو انتہائی بے دردی سے قتل کیا گیا۔

مسلم لیگ ن کی رہنما نے وزیراعظم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘ایک بچی کسی بے حس کو پکار رہی تھی کہ جب تک آپ نہیں آئیں گے ہم اپنے پیاروں کو نہیں دفنائیں گے۔’

مریم نواز نے کہا کہ ‘میں اختلافات بھلا کر کہتی ہو کہ خدارا یہاں آٓؤ، ریاست کا کام عوام کا تحفظ اور ذمہ داری ہے۔’

انہوں نے کہا کہ ‘میں عمران خان سے کہتی ہوں کہ کیا ان لاشوں سے آپ کی انا بڑی ہے۔ ہم سیاست نہیں کر رہے لیکن آپ اپنی بے حسی کو سیاست سیاست کہہ کر ٹال نہیں سکتے۔’

ن لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ ‘آکر ان کے سروں پر ہاتھ رکھیں تاکہ یہ اپنے پیاروں کی لاشوں کو دفنا سکیں۔’

اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ سیاست کرنے نہیں بلکہ ہزارہ برادری کے غم میں شریک ہونے آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں دکھ اور افسوس کے اظہار کے لیے آپ کے ساتھ موجود ہوں۔

‘1999 سے اب تک ہزارہ برادری کے دو ہزار افراد کی جانیں جا چکی ہیں لیکن کسی ایک کو بھی انصاف نہیں ملا۔’

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے