اہم خبریں

ایرانی گول کیپر کا کمال اور ویڈیو ریویو سسٹم کا متنازع آف سائیڈ

جون 22, 2026

ایرانی گول کیپر کا کمال اور ویڈیو ریویو سسٹم کا متنازع آف سائیڈ

اتوار کے روز بیلجیئم اور ایران کے درمیان کھیلا جانے والا میچ بنا کسی گول کے برابر رہا۔

امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں ایران اور بیلجیئم کے درمیان کھیلا گیا گروپ سی کا میچ بنا کسی گول کے برابر رہا۔

اس میچ کے بعد 2018 کے سیمی فائنلسٹس بیلجیئم کو اگلے مرحلے میں جانے کے لیے اپنے آخری گروپ میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دینی ہو گی ورنہ ان کا آگے جانا مشکل ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ایران کو اپنے ابتدائی دو میچوں میں سے کسی بھی شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے۔ ان کے دو میچوں کے بعد 2 پوائنٹس ہیں۔ ایران اپنا اگلا میچ مصر کے خلاف سنیچر کے روز کھیلے گا۔ اس میچ میں کامیابی کی صورت میں ایران اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر سکتا ہے۔

میچ کے 25 ویں منٹ میں ایران کو لگا کہ اس نے برتری حاصل کر لی ہے جب مہدی طارمی نے ایک فری کک پر بال بیلجیئم کے جال میں پہنچا دی تاہم ایک طویل ویڈیو جائزے کے بعد اسے آف سائیڈ قرار دے دیا گیا۔
دوسرے ہاف میں بیلجیئم کا آغاز بہتر رہا اور 58 ویں منٹ میں وہ برتری حاصل کر لیتے اگر ایران کے گول کیپر بیرانوند ڈی بروئن کے کراس پر ڈی کوئپر کی گول کی کوشش کو ایک زبردست کوشش کے بعد روک نہ لیتے۔

90 منٹ کے دوران بیلجیئم کی جانب سے ایران کے گول پر 23 حملے کیے لیکن وہ گول سکور کرنے میں ناکام رہے جس کی ایک بڑی وجہ علی رضا بیرانوند کی شاندار کارکردگی رہی۔

علی رضا بیرانوند کو ان کی شاندار پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

میچ کے ابتدائی منٹس میں اگر بیلجیئم کے رومیلو لوکاکو، کیون ڈی بروئن کی جانب سے دیے گئے پاس کو گول میں تبدیل کرنے میں کامیاب ہو جاتے تو کہانی مختلف ہو سکتی تھی۔

لوکاکو، جو اپنے ملک کے تاریخ کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں، کو جون 2025 کے بعد پہلی بار ابتدائی لائن اپ میں شامل کیا گیا تھا۔ ان سے توقع کی جا رہی تھی کہ وہ بیلجیئم کو درکار جیت حاصل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے لیکن وہ اس میں کامیاب نہ ہوئے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے