اہم

سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا

جون 22, 2026

سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے صوبے کے ساحلی شہر گوادر میں ایک سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور بی وائی سی کے رہنما صبغت اللہ شاہ کو عمر قید کی سنا دی ہے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کوئٹہ ون کے جج محمد علی مبین نے پیر کے روز یہ فیصلہ ایک ایسے موقع پر سنایا جب نہ صرف ڈاکٹر ماہ رنگ اور بی وائی سی کے دیگر گرفتار رہنماؤں اور ان کے وکلا نے عدالت کا بائیکاٹ کیا بلکہ گرفتار رہنما ڈسٹرکٹ جیل ہدہ میں 12 جون سے دھرنے پر بیٹھے ہیں۔

ڈاکٹر ماہ رنگ اور بی وائی سی کے دیگر رہنماؤں کے وکیل اسرار جتک ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ڈاکٹر ماہ رنگ اور صبغت اللہ شاہ اور دیگر کے خلاف یہ مقدمہ 2024 میں گوادر میں ’بلوچ راجی مچی‘ نامی جلسے میں ایک سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے حوالے سے درج ہوا تھا۔

انھوں نے بتایا کہ عدالت نے اس مقدمے میں دونوں کو عمرقید کی سزا سنائی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے