شعیب ملک کی تیز رفتار سپورٹس کار بے قابو، ٹرک سے ٹکرا گئی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں ان کی سپورٹس کار بے قابو ہو کر ٹرک کے نیچے گھس گئی۔
عینی شاہدین کے مطابق اتوار کی شام پی ایس ایل ڈرافٹ کے اختتام پر نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے باہر شعیب ملک نے تیز رفتاری سے ڈرائیو کی جس کے باعث حادثہ پیش آیا تاہم شعیب ملک محفوظ رہے۔

