پاکستان24 عالمی خبریں

چین میں 8 ماہ بعد کورونا سے ہلاکت، ووہان میں عالمی ماہرین کی آمد

جنوری 14, 2021 < 1 min

چین میں 8 ماہ بعد کورونا سے ہلاکت، ووہان میں عالمی ماہرین کی آمد

Reading Time: < 1 minute

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھوٹنے کی تحقیقات کے لیے عالمی ادارہ صحت کے سائنسدانوں کی ٹیم چین کے شہر ووہان پہنچی ہے جبکہ دوسری جانب ملک میں آٹھ ماہ بعد کورونا سے ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کی ٹیم جمعرات کو ووہان پہنچی جن کو اپنا کام شروع کرنے سے قبل دو ہفتے تک قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

سائنسدانوں کی ٹیم کے دس ارکان ہیں جو وائرس کے پھوٹنے کے اصل مقام اور وجوہات کا جائزہ لیں گے۔

یاد رہے کہ عالمی وبا کورونا کا پہلا کیس دسمبر 2019 میں چین کے شہر ووہان میں سامنے آیا تھا۔

عالمی ادارہ صحت کے ماہرین ایک ایسے وقت میں چین کے دورے پر ہیں جب ملک کے شمال میں دو کروڑ افراد کو وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے پر لاک ڈاؤن میں رکھا گیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے