گوگل نے آسٹریلوی شہریوں کو بلاک کرنے کا انتباہ جاری کر دیا
عالمی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے خبردار کیا ہے کہ اگر آسٹریلوی حکومت نے نئے قانون پر عمل کیا تو وہ اس ملک کے شہریوں کے لیے اپنے سرچ انجن کا استعمال بند کر دے گا۔
آسٹریلوی حکومت نے ایک قانون کے ذریعے گوگل کو پابند کیا ہے کہ وہ ذرائع ابلاغ کے اداروں کو ان کے مواد / خبروں کے لیے رقم ادا کرے۔
آسٹریلیا میں گوگل کے مینیجنگ ڈائریکٹر میل سلوا نے کینبرا میں سینیٹ کی کمیٹی کو بتایا کہ یہ دنیا کا پہلا میڈیا قانون ہوگا جس پر عمل ممکن نہیں۔ اور اس کے ذریعے آسٹریلیا میں انٹرنیٹ کے استعمال کو نقصان پہنچے گا۔
’اگر اس قانون پر عمل کیا گیا تو ہمارے پاس اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہوگا کہ گوگل سرچ انجن کو آسٹریلیا میں کام کرنے سے روک دیں۔‘

