انڈیا میں یوم جمہوریہ پر کسانوں کی ٹریکٹر ریلی، پولیس کا لاٹھی چارج
انڈیا میں نئے زرعی قانون کے خلاف دو ماہ سے احتجاج کرنے والے کسانوں نے یوم جمہوریہ کے موقع پر ملک کے دارالحکومت دہلی میں ٹریکٹر ریلی نکالی ہے۔
انتظامیہ کی اجازت سے نکالی گئی ریلی کے دوران بعض مقامات پر کسانوں نے پولیس کی جانب سے کھڑی کی گئی رکاوٹوں کو ٹریکٹروں کے ذریعے روندا تو پولیس نے آنسو گیس کے شیل فائر کی۔
انڈین ذرائع ابلاغ کے مطابق کئی مقامات پر پولیس نے کسانوں پر لاٹھی چارج بھی کیا تاہم مجموعی طور پر ریلی کے شرکا پرامن رہے۔
Police wishing #HappyRepublicDay2021 to protesting Farmers. #TractorRally#TractorMarch #HistoricTractorMarchpic.twitter.com/60maxVqnOk
— Mohammed Zubair (@zoo_bear) January 26, 2021
سوشل میڈیا پر انڈین کسانوں کی ریلی کی ویڈیوز شیئر کی جا رہی ہیں اور ہزاروں انڈین صارفین اور دنیا بھر میں بسنے والے سکھ برادری کے افراد یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔

