عالمی خبریں

کلبھوشن بھارت کا بیٹا قرار

اپریل 11, 2017 < 1 min

کلبھوشن بھارت کا بیٹا قرار

Reading Time: < 1 minute

بھارتی وزیرِ خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ انڈیا پاکستان میں قید اپنے شہری کلبھوشن یادو کو سزائے موت سے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔ ایوانِ بالا یعنی راجیہ سبھا میں خطاب کرتے ہوئے انڈین وزیرِ خارجہ نے پاکستان کو متنبہ بھی کیا کہ کلبھوشن کی سزا پر عمل کیا گیا تو یہ اقدام دو طرفہ تعلقات کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا۔

بھارتی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت کو خبردار کرتی ہوں کہ وہ اس معاملے پر آگے بڑھنے سے قبل اس کے ہماری دوطرفہ تعلقات پر پڑنے والے اثرات پر غور کر لے۔ سشما سوراج نے اپنے خطاب میں کلبھوشن کو ملک کا بیٹا قرار دیا ۔

گذشتہ برس مارچ میں بلوچستان سے حراست میں لیے جانے والے انڈین بحریہ کے افسر کلبھوشن یادو کو پاکستان کے خلاف جاسوسی اور دیگر الزامات کے تحت فوجی عدالت میں کورٹ مارشل کے بعد سزائے موت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے