کھیل

پی ایس ایل 6 میں مزید دو ٹیموں کے تین کھلاڑیوں میں کورونا مثبت

مارچ 4, 2021 < 1 min

پی ایس ایل 6 میں مزید دو ٹیموں کے تین کھلاڑیوں میں کورونا مثبت

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہےکہ پی ایس ایل 6 کی 2 ٹیموں کے مزید 3 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ یہ تینوں کھلاڑی اب 10 روز تک آئسولیشن میں رہیں گے۔

جمعرات کی صبح پی سی بی نے تصدیق کی ہے کہ ان تینوں کھلاڑیوں نے بدھ کو پی ایس ایل 6 کے منعقدہ ڈبل ہیڈر میچز میں شرکت نہیں کی۔ ان تینوں کھلاڑیوں میں علامات ظاہر ہونے کے بعدان کے کورونا ٹیسٹ گذشتہ روز دوپہر میں کروائے گئے تھے۔

پی ایس ایل 6 کی آرگنائزنگ کمیٹی آج بروز جمعرات تمام ٹیموں کے مالکان اور ان کی منیجمنٹ کے ساتھ ورچوئل میٹنگ میں شرکت کرے گی، جس کی تفصیلات بعد میں شیئر کی جائیں گی۔

پی ایس ایل میں اب تک سات کھلاڑیوں اور سٹاف کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے