وزیراعظم نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا
پاکستان کے وزیراعظم عمران نے اسلام آباد سے سینیٹ کی نشست ہارنے کے بعد قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے۔
سنیچر کو وزیراعظم عمران خان پر قومی اسمبلی کے 178 ارکان نے اعتماد کیا جن میں اتحادی جماعتوں کے ارکان بھی شامل تھے۔
خیال رہے کہ 342 کے ایوان میں وزیراعظم کو 172 ارکان کی حمایت کی ضرورت ہوتی ہے۔

