پیپلز پارٹی پیچھے ہٹ گئی، پی ڈی ایم کا لانگ مارچ ملتوی کرنے کا اعلان
Reading Time: < 1 minuteپاکستان میں اپوزیشن کے اتحاد ڈیموکریٹک موومنٹ کی نو جماعتوں نے پیپلز پارٹی کے پیچھے ہٹنے پر لانگ مارچ ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں پی ڈی ایم کے قائدین کے طویل اجلاس کے بعد مختصر بریفنگ میں بتایا گیا کہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹ سے استعفوں پر راضی نہیں۔
مولانا نے کہا کہ 9جماعتیں استعفوں کےحق میں تھیں، پیپلزپارٹی نےوقت مانگا۔
میڈیا کو بریفنگ میں یوسف رضا گیلانی نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی استعفوں سے متعلق فیصلہ کرے گی۔پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی تاریخ کا اعلان جلد ہوگا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف ابھی مکمل صحتیاب نہیں ہوئےکسی کوواپس بلانےکاحق نہیں، جس کو بات کرنی ہے مریم نواز سے کرے کیونکہ وہ نواز شریف کی نمائندہ ہیں۔
Array