دوست تھا دشمن کی طرف کیوں دھکیل رہے ہیں؟ جہانگیر ترین
پاکستان کے معروف شوگر ملز مالک جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ وہ عمران خان کے دوست تھے ان کو دشمن کی طرف کیوں دھکیلا جا رہا ہے؟
لاہور میں عدالتی پیشی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ تحریک انصاف سے انصاف مانگ رہے ہیں۔
”میں دوست تھا، دشمنی کی طرف کیوں دھکیل رہے ہو،ٍمیرے خلاف انتقامی کارروائی کیوں ہورہی ہے۔“
ان کا کہنا تھا کہ ظلم بڑھتا جارہا ہے، وفاداری کا امتحان لیا جارہا ہے۔میرے اور علی ترین کے بینک اکاؤنٹس فریز کر دیے گئے۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ زرداری سے ملاقات کے لیے نہیں جا رہا۔

