جو بائیڈن کی فلسطینی ریاست کی حمایت، کروڑوں ڈالر کی امداد بحال
امریکہ کے صدر جو بائیڈن کی حکومت نے فلسطین کے تنازع کے حل کے لیے دو ریاستوں کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی کی امداد بحال کر دی ہے۔
وائٹ ہاؤس سے جاری کیے جانے والے بیان کے مطابق بائیڈن انتظامیہ مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام کے لیے مسئلہ فلسطین کا حل دو ریاستی فارمولے کو ہی سمجھتی ہے۔
امریکہ نے فلسطینی اتھارٹی کی 235 ملین ڈالر کی امداد بحال کرنے کا بھی اعلان کیا ہے جو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روک دی تھی۔
اسرائیل کی جانب سے وائٹ ہاؤس کے بیان پر ردعمل ابھی سامنے نہیں آیا۔

