محمد رضوان نے پاکستان کو پہلا ٹی ٹوئنٹی جتوا دیا
Reading Time: < 1 minuteجنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے چار وکٹوں سے فتح حاصل کی ہے۔
سیریز کے پہلے میچ میں 189 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے بلے باز کامیاب رہے۔
محمد رضوان نے آخری اوور کی پانچویں گیند پر میچ کا اختتام کیا۔
انہوں نے 50 گیندوں پر 74 رنز بنائے جس میں نو چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔
پاکستان کو پہلا بڑا نقصان بابر اعظم کے آؤٹ ہونے سے ہوا جنہوں نے 14 رنز بنائے۔
ان کے بعد حیدر علی اور محمد نواز کو بھی ہینڈرکس نے آؤٹ کیا۔
فخر زمان نے اچھا آغاز کیا لیکن وہ 27 رنز بنانے کے بعد تبریز شمسی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ محمد حفیظ خاص کارکردگی نہ دکھا سکے اور 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
فہیم اشرف نے رضوان کا ساتھ دیا لیکن وہ آخری اوور میں ہینڈرکس کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
Array