متفرق خبریں

ٹوئٹر ججوں اور عدلیہ کے خلاف ٹویٹس کو ہٹائے: پاکستان

اپریل 12, 2021 < 1 min

ٹوئٹر ججوں اور عدلیہ کے خلاف ٹویٹس کو ہٹائے: پاکستان

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بین الاقوامی سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر کو اعلیٰ عدلیہ کے خلاف ہتک آمیز مواد ہٹانے کی ہدایت کی ہے۔

پیر کو اسلام آباد میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے صدر دفتر سے جاری بیان کے مطابق مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر کی انتظامیہ سے اعلیٰ عدلیہ کے خلاف توہین آمیز ٹویٹس اور رجحانات (ٹرینڈز) کو فوری طور پر بلاک یا ہٹانے کے لئے کہا گیا ہے۔

اتھارٹی کے مطابق ٹوئٹر کو خصوصی طور پر بتایا گیا ہے کہ اس طرح کے مواد یا رجحانات (ٹرینڈز) کی موجودگی آزادی اظہار کی تعریف کے زمرے میں نہیں آتی لہٰذا اسے فوری طور پر ہٹایا جانا چاہیے۔

بیان کے مطابق تو ہین عدالت سے متعلق مواد اتھارٹی کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پلیٹ فارم کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قانونی کارروائی سے بچنے کے لئے غیر قانونی اور نقصان دہ آن لائن مواد کو ہٹانے کے لیے پی ٹی اے کی درخواستوں پر مؤثر اور فوری طور پر کارروائی کرے۔

بیان کے مطابق پی ٹی اے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو معاونت و سہولت فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے بشرطیکہ وہ ملکی قوانین پر عمل پیرا رہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے