پاکستان24

پاکستان میں نئی مردم شماری فوری طور پر کرانے کا فیصلہ

اپریل 12, 2021 < 1 min

پاکستان میں نئی مردم شماری فوری طور پر کرانے کا فیصلہ

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں منصوبہ بندی کے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں فوری طور پر نئی مردم شماری کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پیر کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے 2017 میں ہونے والی مردم شماری کا حوالہ دیا اور کہا کہ اس پر کئی سوالیہ نشانات موجود ہیں تاہم اس کے نتائج جاری کیے جائیں گے۔

اسد عمر کے مطابق ’مردم شماری کے لیے دنیا کا بہترین اور جدید طریقہ اختیار کیا جائے گا جس میں تمام صوبوں سے سول سوسائٹی شریک ہو گی۔“

وفاقی وزیر نے مردم شماری کی اہمیت کے بارے میں کہا کہ اس کی بنیاد پر نئی حلقہ بندیاں  ہوتی ہے جس پر الیکشن ہوتے ہیں۔

انہوں نے 2018 کے عام انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے آئینی ترمیم کے ذریعے خصوصی استثنیٰ دیا گیا تھا۔

اسد عمر کے مطابق بلدیاتی انتخابات نئی مردم شماری کے تحت ہوں گے جبکہ ضمنی الیکشن پرانی حلقہ بندیوں پر ہو سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے 2023 کے انتخابات سے قبل مردم شماری کیے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو آئینی ترمیم کا استثنیٰ ختم ہونے کے بعد آئندہ انتخابات 1998 کی مردم  شماری کے تحت ہی کروانا پڑیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ایسا ہونے پر پنجاب کی قومی اسمبلی میں نمائندگی بڑھ جائے گی جبکہ چھوٹے صوبوں کی کم ہو جائے گی۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے