بابر اعظم ایک روزہ کرکٹ کی عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کے نمبر ون بیٹسمین بن گئے۔
بابراعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ایک روزہ سیریز میں مجموعی طور پر 228 رنز بنائے تھے۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے چوتھے پاکستانی بیٹسمین ہیں۔
اس سے قبل ظہیر عباس، جاوید میانداد اور محمد یوسف آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون رہ چکے ہیں۔
بابراعظم کا ٹی ٹونٹی کی عالمی رینکنگ میں تیسرا اور ٹیسٹ میں چھٹا نمبر ہے۔
اوپنر فخر زمان بھی ٹاپ 10 بلے بازوں میں شامل ہوگئے، انہوں نے ساتواں نمبر حاصل کیا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا باؤلرز میں 11واں نمبر ہے۔
Array