انڈیا کے ہسپتال میں آکسیجن سپلائی متاثر، کورونا کے 22 مریض ہلاک
Reading Time: < 1 minuteمغربی انڈیا کی ریاست مہاراشٹر کے ایک ہسپتال میں آکسیجن ٹینکر لیک ہونے سے آئی سی یو میں زیرعلاج کورونا کے مریضوں کو سپلائی متاثر ہوئی ہے جس کے بعد بعد 22 مریض ہلاک ہو گئے ہیں۔
حکام کے مطابق ناشک ہسپتال میں مرنے والوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔
انڈیا اس وقت کورونا سے متاثر ہونے والوں ملکوں میں سرفہرست ہے جہاں ایک دن میں دو لاکھ کے لگ بھگ نئے مریض سامنے آ رہے ہیں۔
انڈیا کے کئی شہروں میں قبرستانوں اور شمشان گھاٹ میں مرنے والوں کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے جگہ کم پڑ گئی ہے۔
Array