ٹی ٹوئنٹی: زمبابوے کی پاکستان کے خلاف پہلی جیت
زمبابوے کی کرکٹ ٹیم نے ہرارے میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 19 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر لی ہے۔
یہ زمبابوے کی پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پہلی فتح ہے۔
زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لیے 20 اوورز میں 119 رنز کا ہدف دیا ہے۔ لیکن پاکستانی بیٹسمین اس آسان ہدف کے تعاقب میں یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوتے گئے۔

