پاکستان24 متفرق خبریں

انتخابی نتائج کی ساکھ بحال کرنے کا واحد نسخہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال

مئی 1, 2021 < 1 min

انتخابی نتائج کی ساکھ بحال کرنے کا واحد نسخہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت پرعزم ہے اور وہ جمہوریت کے استحکام، انتخابات میں شفافیت اور ان کی ساکھ کی بحالی کے لیے ٹیکنالوجی بروئے کار لاتے ہوئے نظامِ انتخاب کی اصلاح کریں گے۔

‏ان کا کہنا تھا این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں کم ٹرن آؤٹ کے باوجود سیاسی جماعتیں دھاندلی کا شور مچا رہی ہیں۔ ”حال ہی میں ڈسکہ اور سینیٹ انتخابات کے دوران بھی یہی سب دیکھنے میں آیا۔ دراصل 1970 کے علاوہ ہر انتخابات میں دھاندلی کے الزامات نے نتائج کی ساکھ پر شکوک و شبہات کے سائے گہرے کیے۔“

عمران خان نے کہا کہ ”بدقسمتی سےکوئی قابل ذکر اصلاحات نہ کی گئیں۔ انتخابی نتائج کی ساکھ بحال کرنےکا واحد نسخہ ٹیکنالوجی اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینز کا استعمال ہے۔ میں حزب اختلاف کو دعوت دیتا ہوں کہ ہمارے ساتھ بیٹھے اور انتخابات کی ساکھ بحال کرنے کیلئے EVM کے دستیاب نمونوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے۔“
وزیراعظم نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی ٹیم نے 2020 کےصدارتی انتخابات کے نتائج متنازع بنانےکے لیے ہر حربہ آزمایا مگر انتخابی عمل میں ٹیکنالوجی کےاستعمال کے باعث کوئی ایک بےضابطگی بھی سامنے نہ آسکی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک سال سے ہم حزب اختلاف سےکہہ رہے ہیں کہ ہمارے ساتھ تعاون کرے اور موجودہ انتخابی نظام کی اصلاح میں ہمارا ہاتھ بٹائے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے