پاکستان24 متفرق خبریں

الیکٹرانک ووٹنگ مشین ناقابل عمل، تجویز مسترد

مئی 2, 2021 < 1 min

الیکٹرانک ووٹنگ مشین ناقابل عمل، تجویز مسترد

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں حزب اختلاف کی بڑی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے الیکڑانک ووٹنگ مشین کے استعمال کی تجویز مسترد کر دی ہے-

ان کا کہنا ہے کہ الیکترانک ووٹنگ کانظام تمام دنیانے مسترد کیا، پاکستانی الیکشن کمشن ناقابل عمل قرار دے چکاہے، ایک فردکی خواہش یا حکم پر ایسے اہم قومی کام انجام نہیں پاتے-

انتخابی اصلاحات کاحساس کام پوری قوم کی منشاءاور اعتماد سے ہوتا ہے

عوام کی امنگوں اور اعتماد کا مظہر و محور پارلیمان ہے جسے تین سال سے تالا لگایا ہوا ہے

انتخابی اصلاحات تمام فریقین کی مشاورت، عوام کی رائے کی روشنی اور اتفاق رائے سے ممکن ہوتی ہیں

مسلم لیگ (ن) نے 2018 میں مخالف سیاسی جماعت پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے تاریخی انتخابی اصلاحات کی تھیں

ہمارے دور میں ہونے والی ان اصلاحات پر کسی کو اعتراض نہیں تھا

سب کے اتفاق رائے کا مظہراور دستخط شدہ انتخابی اصلاحات کی وہ تاریخی دستاویز آج بھی موجود ہے

جس وقت اپوزیشن مثبت تجاویز اور میثاق معیشت کی بات کررہی تھی تو این آر او ، این آر او کا شور وغل مچاکر ان کی توہین کی گئی

انتخابی اصلاحات ہم کرسکتے ہیں جن میں سیاسی مخالفین کو بھی ساتھ لے کر چلنے اور ان کی تجاویز کو اپنانے کاصبر اور حوصلہ ہے

ملک کی ساکھ انصاف، شفافیت اور قانون کی حکمرانی سے بہتر ہوتی ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں سے نہیں

الیکڑانک ووٹنگ کے بجائے تباہ وبرباد معیشت ،آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی،بے روزگاری اورمرتی عوام کی فکر کریں-

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے