نئے آئی فون، ایئر ٹیگ اور ایپل میک پرو کی قیمتیں کیا؟
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے رواں سال کی پہلی اہم تقریب منعقد کی ہے جس میں پرپل آئی فون 12 کے موجودہ ماڈل سمیت کئی اپڈیٹس کا اعلان کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ایپل کی نئی مصنوعات میں ایک بٹن نما آلہ بھی متعارف کرایا جا رہا ہے جو صارفین کو ان کی ایپل مصنوعات کی ٹریکنک میں مدد دے گا۔
خلیجی ملکوں میں ایپل کے صارفین کی اچھی خبر یہ ہے کہ تمام نئی مصنوعات خطے میں رواں ماہ دستیاب ہوں گی۔
کپرٹینو ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ تقریب میں لانچ کئی گئی نئی مصنوعات کی متحدہ عرب امارات میں قیمت اور دستیابی کے حوالے سے تفصیل بھی بتائی گئی۔
ایئر ٹیگ کی قیمت 129 درہم سے شروع ہوگی اور اس کے لیے آرڈرز جاری ہیں جبکہ دو ہفتے میں ڈیلیوری ہوگی۔
آئی میک 24 انچ سات مختلف رنگوں میں دستیاب ہوگا جس کی قیمت ساڑھے پانچ ہزار درہم سے شروع ہوگی۔ اس کے لیے آرڈرز لیے جائیں گے جبکہ فراہمی مئی کی 15 تاریخ کے بعد ہوگی۔
ایپل ٹی وی فور کے کی قیمت 729 درہم سے شروع ہوگی جبکہ اس کے لیے آرڈرز 30 اپریل سے ہی بُک ہوں گے۔
ایم ون چِپ کے ساتھ آئی پیڈ پرو کی قیمت تین ہزار 200 درہم ہوگی۔

