پاکستان میں اگلے ہفتے سے کورونا پابندیاں نرم، باہر کھانے کی اجازت
پاکستان میں کورونا کی صورتحال پر نظر رکھنے اور پھیلاؤ کو روکنے کےلیے اقدامات تجویز کرنے والے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے فیصلہ کیا ہےکہ ملک بھر میں24 مئی سے ریستوران گاہکوں کو رات بارہ بجے تک کھانا فراہم کر سکیں گے تاہم اس کے لیے کرسیاں کھلی جگہ پر لگائی جائیں گی.
تعلیمی ادارے یکم جون سے کھولنے کی اجازت دی جا رہی ہے تاہم اس حوالے سے نظرثانی 27مئی کو اجلاس میں کی جائے گی جس کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا.
سیاحتی انڈسٹری کو بھی مکمل بحال کیا جا رہا ہے تاہم کورونا کے حوالے سے سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوںگی.
کھلی جگہ پر شادیوں کی تقریبات منعقد کرنے کی اجازت ہوگی تاہم اس میں زیادہ سے زیادہ 150 مہمانوں کو شرکت کرنا ہوگی.
این سی او سی نے بدھ کو اجلاس کے بعد فیصلوں کو اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ مزاروں، سینیما میں جانے پر پابند عائد رہے گی . اسی طرح انڈور کھانے پینے اور جم پر بھی پابندی ہوگی.
سنیچر اور اتوار کو بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر 22 مئی سے پابندی عائد ہوگی جبکہ ہر قسم کے اجتماعات پر بھی پابندی برقرار رہے گی.

