کھیل

فٹنس ٹیسٹ، پی ایس ایل سے باہر ہونے پر شاہد آفریدی مایوس

مئی 24, 2021 < 1 min

فٹنس ٹیسٹ، پی ایس ایل سے باہر ہونے پر شاہد آفریدی مایوس

Reading Time: < 1 minute

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن کے بقیہ میچز کے لیے ملتان سلطانز کے سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کمر کی انجری کے باعث دستیاب نہیں‌ہوں‌گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شاہد آفریدی ابوظہبی میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں ملتان سلطانز کی نمائندگی نہیں کرپائیں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لیے کراچی میں ٹریننگ کررہے تھے جہاں انہوں نے اپنی کمر کے نچلے حصے میں درد محسوس کیا۔
ڈاکٹرز نے ان کی انجری کا جائزہ لینے کے بعد انہیں کچھ ہفتوں کے لیے آرام کا مشورہ دیا ہے۔
شاہد آفریدی نے پاکستان سپر لیگ 6 کے چار میچز میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کی تھی۔ ان کی جگہ آصف آفریدی کو ملتان سلطانز کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز کے لیے ٹریننگ کے دوران کمر کے نچلے حصے میں درد اٹھنے پر ڈاکٹر سے رجوع کیا۔ ’بدقسمتی سے امجھے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے،جس کی وجہ سے میں لیگ میں ملتان سلطانز کو جوائن نہیں کرسکوں گا۔‘
شاہد آفریدی نے کہا کہ انہیں مایوسی ہے کہ وہ ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کررہے تاہم ان کی تمام تر نیک تمنائیں ملتان سلطانز کے ساتھ ہیں۔
دوسری طرف عمر امین اور برینڈن کنگ اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے ہیں، جس کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کا 20 رکنی اسکواڈ مکمل ہوگیا ہے۔
پشاور زلمی نے افغانستان کے حضرات اللہ زازائی، ثمین گل اور خالد عثمان کو بحثیت ریزرو کرکٹرز اپنے سکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے