پاکستان

حکومت کی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ایک اور درخواست

مئی 26, 2021

حکومت کی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ایک اور درخواست

پاکستان کی وفاقی حکومت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے حق میں دیے گئے فیصلے پر ایک اور درخواست کی ہے جو سپریم کورٹ نے اعتراضات لگا کر واپس کر دی ہے۔
وزارت قانون نے کہا ہے کہ کیوریٹیو ریویو یا نظرثانی کی درخواست منگل کو دائر کی گئی تھی جس پر عدالت کے رجسٹرار دفتر نے اعتراضات عائد کیے ہیں۔
وزارت قانون کے مطابق اعتراضات کو ختم کر کے ازسرنو درخواست دائر کی جائے گی۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے دس رکنی بینچ نے اکثریتی فیصلے میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس خارج کیا تھا اور سپریم جوڈیشل کونسل کو اس پر کارروائی سے روک دیا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے