پاکستان پاکستان24

کراچی آنے جانے والی دو ٹرینوں کا تصادم، 41 ہلاک

جون 7, 2021 < 1 min

کراچی آنے جانے والی دو ٹرینوں کا تصادم، 41 ہلاک

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سے آنے اور جانے والی ٹرینیں صوبہ سندھ میں ڈہرکی کے قریب آپس میں ٹکرا گئیں.
سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس میں تصادم کے باعث کم از کم 41 افراد ہلاک جبکہ 50 مسافر زخمی ہو گئے ۔
وزیراعظم عمران خان نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر ریلوے کو انکوائری کے لیے کہا ہے.
حادثہ علی الصبح پیش آیا اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق شدید زخمی مسافروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ بوگیوں میں پھنسے ہوئے مسافروں کو نکالنے کے لیےفوج کے جوانوں نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔
حکام کے مطابق ملت ایکسپریس کراچی سے سرگودھا جبکہ سرسید ایکسپریس راولپنڈی سے کراچی جا رہی تھی۔
حادثے کے بعد ملت ایکسپریس کی آٹھ اور سرسید ایکسپریس کی انجن سمیت تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جبکہ کچھ بوگیاں کھائی میں جا گریں۔
حادثہ گھوٹکی کے نزدیک ڈہرکی اور ریتی کے ریلوے سٹیشن کے درمیان میں پیش آیا۔ حادثے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے۔
ڈپٹی کشمنر گھوٹکی عثمان عبداللہ نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ اس حادثے میں کم از کم 40 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ایس ایس پی گھوٹکی کے مطابق اب تک کم از کم 41 مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے.
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ امدادی کارروائیوں کے لیے بھاری مشینری جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے۔
پاکستان میں حالیہ برسوں میں ریلوے کے متعدد حادثات رونما ہوتے رہے ہیں اور ان میں متعدد افراد کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے