تھپڑ کا بدلہ لیا، میرا فواد چودھری سے کوئی راضی نامہ نہیں ہوا: شعیب شاہین
Reading Time: 2 minutesپاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین اور فواد چودھری میں ہاتھا پائی اور تھپڑ مارنے کے بعد صلح ہو گئی ہے۔
سنیچر کو فواد چودھری نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ شعیب شاہین نے بانی پی ٹی آئی کا نام لے کر ٹی وی پروگرام میں کہا کہ فواد چودھری بھگوڑا ہے۔
فواد چودھری کے مطابق انہوں نے بانی پی ٹی آئی سے اس بات کی تصدیق کی اور انہوں نے بتایا کہ ایسا نہیں کہا تھا۔
میں نے شعیب شاہین کو کہا عمران خان کا نام لے کر ایسی باتیں نہ کیا کریں
بانی پی ٹی آئی کے حکم پر ہم دونوں نے صلح کر لی ہے اور اب معاملہ ختم ہو گیا۔
قبل ازیں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری میں تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی ہوئی تھی۔
مقامی صحافیوں کے مطابق سنیچر کی دوپہر دونوں شخصیات اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر پانچ کے باہر موجود تھیں جب یہ واقعہ پیش آیا۔
پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر شعیب شاہین کی میڈیا سے گفتگو
آج بانی سے ملاقات ہوئی ہے. پاکستان میں غیر اعلانیہ مارشل لاء ہے، پاکستان میں نظام انصاف ختم ہوچکا ہے
26 ویں آئینی ترمیم کے بعد عوام کی امید ختم ہوچکی ہے
عوام اور فوج کے درمیان خلیج کی وجہ اسٹیبلشمنٹ ہے
عوام میں مایوسی پھیلتی جارہی ہے
فواد چودھری کا ہماری پارٹی سے کوئی تعلق نہیں، فواد چودھری اسٹیبلشمنٹ کا ٹاوٹ ہے
ان کی معاشرے میں کوئی عزت نہیں
فواد چودھری کو اس کی حرکت سے بڑھ کر جواب دیا ہے
فواد چودھری ہماری پارٹی میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش کررہا ہے
میرا کوئی راضی نامہ نہیں ہوا فواد چودھری سے
فواد چودھری پلاننگ کرکے آیا تھا اس نے مجھ پر حملہ کیا ہے
بانی نے فواد چودھری کی حرکت کی شدید مذمت کی ہے
میں فواد چودھری کےخلاف قانونی کاروائی نہیں کرونگا میں اسکو جواب دوں گا.