عثمان خواجہ پاکستان سپر لیگ کے پہلے میچ میں ناکام
Reading Time: < 1 minuteپاکستانی نژاد آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ پاکستان سپر لیگ میں اپنے ڈیبیو پر ناکام رہے.
انہوں نے کولن منرو کے ساتھ اوپننگ کی اور 18 رنز سکور کیے.
بدھ کو ابوظبی کے شیخ زاید سٹیڈیم میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 143 رنز سکور کیے اور اس کے نو کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ فہیم اشرف نے سب سے زیادہ 27 رنز بنائے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عثمان خواجہ نے پی ایس ایل میں ڈیبیو کیا تاہم متاثر کن کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے.
Array