ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، انڈیا کیوی بولرز کے سامنے ڈھیر
Reading Time: 2 minutesدنیا کی بہترین ٹیسٹ بیٹنگ لائن نیوزی لینڈ میں کیوی بولرز کے سامنے ڈھیر ہو گئی.
میچ کے تیسرے دن پہلی اننگز میں انڈیا کی پوری ٹیم 217 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی.
کیوی بولر کیل جیمیسن نے پانچ انڈین بلے بازوں کو آؤٹ کیا.
انڈیا نے اتوار کو تین وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو وراٹ کوہلی سکور میں بغیر بغیر کوئی اضافہ کیے جیمیسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
اس کے بعد کائل جیمیسن نے جارحانہ بیٹنگ کے لیے مشہور رشبھ پنت کو بھی آؤٹ کر دیا ہو صرف چار رن بنا پائے۔
انڈیا کے چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اجینکیا ریہانے تھے جو بدقسمتی سے اپنی نصف سینچری مکمل نہ کر سکے اور 49 رنز بنا کر نیل ویگنر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
روی چندرن ایشون بھی 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ انہیں ٹم ساؤتھی نے آؤٹ کیا۔
اس کے بعد کائل جیمیسن نے ایشانت شرما کو بھی کیچ آؤٹ کر دیا۔ وہ صرف چار رنز بنا پائے۔
جیمیسن نے اس سے اگلی ہی گیند پر جسپریت بمرا کو زیرو پر ایل بی ڈبلیو کر دیا.
انڈیا کی جانب سے اننگز کا آغاز شبمین گل اور روہت شرما نے کیا تھا۔
انڈیا کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب 62 کے مجموعی سکور پر روہت شرما 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہیں کائل جیمیسن نے ٹم ساؤتھی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔
شھبمین گل 28 رنز بنا کر نیل ویگنر کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ چیتیشور پجارا آٹھ رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ انہیں ٹرینٹ بولٹ نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ اس وقت انڈیا کا مجموعی سکور 88 رنز تھا۔
خیال رہے چیمپئن شپ کے فائنل کا پہلا دن بارش کی نذر ہو گیا تھا۔
عام طور پر ٹیسٹ میچ کا دورانیہ پانچ دن کا ہوتا ہے لیکن اس میچ کو چھٹے دن تک بھی لے جایا جا سکتا ہے جس کا فیصلہ میچ ریفری کرس براڈ کریں گے۔
فائنل کی فاتح ٹیم کو 16 لاکھ ڈالر کا انعام ملے گا اور ہارنے والی ٹیم کے حصے میں آٹھ لاکھ ڈالرز آئیں گے۔