عاصمہ رانی قتل کیس، مرکزی ملزم مجاہد آفریدی کو سزائے موت
Reading Time: < 1 minuteپشاور کے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج نے رشتے سے انکار پر قتل کی گئی میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم مجاہد آفریدی کو سزائے موت اور دیگر دو ملزملزمان شاہ زیب اور صادق کو بری کر دیا ہے۔
عدالت نے مجاہد آفریدی کو 20 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
یاد رہے کہ ضلع کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کو شادی سے انکار پر جنوری 2018 میں گھر کے سامنے قتل کیا گیا تھا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے سینٹرل جیل پشاور میں عاصمہ رانی قتل کیس کی سماعت مکمل کی۔
واردات کےفوری بعدملزم سعودی عرب فرارہوگیا تھا جسے انٹرپول کے ذریعے گرفتار کیا گیاتھا۔
عاصمہ رانی نےزخمی حالت میں ویڈیوبیان میں ملزم مجاہداللہ آفریدی کانام لیا تھا۔
سوشل میڈیا پر معاملہ سامنے آنے پر اس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے اس قتل کا ازخود نوٹس لیا تھا۔
Array