اہم خبریں پاکستان24 عالمی خبریں

جارج فلوئیڈ کے قاتل امریکی پولیس اہلکار کو 22 برس قید

جون 26, 2021 < 1 min

جارج فلوئیڈ کے قاتل امریکی پولیس اہلکار کو 22 برس قید

Reading Time: < 1 minute

امریکی ریاست منیسوٹا کے شہر منی ایپلس کے ایک سابق پولیس آفیسر ڈیرک شوون کو سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئیڈ کے قتل کے جرم میں 22 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

قتل کے اس واقعے نے کئی دہائیوں بعد امریکہ میں نسل پرستی کے خلاف بڑی تعداد میں لوگوں کو احتجاج کے لیے باہر نکلنے پر مجبور کر دیا تھا۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق استغاثہ نے 30 برس قید کی سزا کا مطالبہ کیا تھا۔
جج پیٹر کیہل نے سزا سناتے ہوئے کہا کہ’ سزا کی بنیاد جذبات یا ہمدردی پر مبنی نہیں ہے‘۔
’یہ عوامی رائے پر بھی نہیں بلکہ قانون اور اس کیس سے متعلق حقائق پر مبنی ہے‘۔

جارج فلوئیڈ کے اہل خانہ کے وکیل نے سابق پولیس افسر کو سنائی گئی سزا کو نسلی مفاہمت کی طرف ایک تاریخی قدم قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’یہ تاریخی سزا مجرموں کو جوابدہ بنا کر جارج فلوئیڈ کی فیملی اور امریکی قوم کو زخم بھرنے کے ایک قدم قریب لے آئی ہے‘۔

منی ایپلس میں سزا سنائے جانے کی سماعت کے دوران جارج فلوئیڈ کے بھائی نے جج پر زور دیا کہ ’زیادہ سے زیادہ 40 برس کی سزا سنائی جائے‘۔

ٹرینس فلوئیڈ نے ڈیرک شوون سے یہ بھی کہا ’ گرفتاری کے دوران اس کے بھائی کے قتل کی وجہ بیان کرے‘۔
’کیوں؟ کیا سوچ رہے تھے جب میرے بھائی کی گردن پر گھٹنا رکھا ہوا تھا تب دماغ میں کیا چل رہا تھا‘؟۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے ردعمل میں کہا کہ’ پچھلے برس غیر مسلح سیاہ فام شخص کے قتل پر سابق پولیس آفیسر کو دی گئی قید کی سزا ’مناسب‘ ہے‘۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے