پاکستان24

پاکستان میں اٹلی کے سفارتخانے سے ہزار شینجن ویزا سٹکرز چوری

جون 29, 2021 < 1 min

پاکستان میں اٹلی کے سفارتخانے سے ہزار شینجن ویزا سٹکرز چوری

Reading Time: < 1 minute

اٹلی کی حکومت نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ان کے سفارتخانے سے یورپی ملکوں میں داخلے کے لیے جاری کیے جانے والے شینجن ویزے کے سٹکرز چوری ہو گئے ہیں۔

اطالوی حکومت کے مطابق پاکستانی وزارت خارجہ کو اس حوالے سے آگاہ کیا جا چکا ہے۔

اسلام آباد میں واقع اطالوی سفارت خانے سے شینجن ویزے کے سٹِکرز چوری ہونے کے بارے میں پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے بتایا کہ سٹِکرز سفارت خانے کے لاکر روم سے چوری ہوئے۔  

ان کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ نے وزارت داخلہ اور فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سے درخواست کی تھی کہ ملک کے تمام داخلی اور خارجی پوائنٹس پر ان ویزا سٹِکرز کو ٹریک کیا جائے اور ملنے کی صورت میں وزارت خارجہ کو مطلع کیا جائے۔

وزارت خارجہ کے ایک خط کے مطابق چوری ہونے والے ویزا سٹِکرز میں سے 750 کے ایک سیریل نمبر جبکہ
دیگر 250 کے الگ سیریل نمبر کے ہیں جن کی تفصیل تفتیشی اداروں کو فراہم کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ سفارت خانے کے لاکر روم سے ویزا سٹکرز چوری ہونے کا یہ اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے۔

پاکستان میں جعلی ویزوں کے کاروبار پر گزشتہ چند برسوں میں ڈیجیٹل ذرائع سے قابو پایا جا چکا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے