پاکستان24

تبدیلی سرکار کی لائٹ جانے کے بعد پٹرول بھی مہنگا مگر تقریر اچھی

جولائی 1, 2021 < 1 min

تبدیلی سرکار کی لائٹ جانے کے بعد پٹرول بھی مہنگا مگر تقریر اچھی

Reading Time: < 1 minute

حکومت کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 86 پیسے تک کے اضافے کے اعلان پر سوشل میڈیا پر صارفین نے تبدیلی لانے کی دعویدار حکومت کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پیٹرول 2 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 44 پیسے کا اضافہ کیا۔
سوشل میڈیا صارفین کے مطابق تبدیلی سرکار کی لائٹ جانے کے بعد عوام پر پٹرول کے بم گرائے گئے۔

بعض صارفین نے تحریک انصاف کے حامیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ عمران خان کی تقریر کو چاٹتے رہیں اس سے پٹرول سستا نہیں ہوگا۔

بجٹ منظوری کے فوری بعد حکومت نے یہ فیصلہ کیا۔ جون میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں دو بار اضافہ کیا۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی سرکاری قیمت 112 روپے 69 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 113روپے 99 پیسے ہو گئی۔

مٹی کا تیل 85 روپے 75 پیسے اور لائیت ڈیزل آئل 83 روپے 40 پیسے میں فروخت ہو گا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے