پاکستان میں گاڑیاں کتنی سستی، اور کب سے؟
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے وفاقی وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین نے چھوٹی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری سناتےہوئے کہا ہے کہ 660سی سی گاڑی کی قمیت میں ایک لاکھ پانچ ہزار جبکہ 1000 سی سی پرایک لاکھ بیالیس ہزار روپے قیمت میں کمی ہوگی .
وفاقی وزیر خسروبختیارنے بتایا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ دو روز میں ہوجائے گا، ڈاؤن پیمنٹ بیس فیصد کر دی ہے اور لیزکا طریقہ کاربھی آسان کریں گے.
بدھ کو اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین اوروزیرصنعت وپیداوارخسروبختیار نے مشترکہ پریس کانفرنس میں نئی آٹو پالیسی کا اعلان کیا.
وفاقی وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ملکی معاشی درست سمت میں گامزن ہے ہم خوشخبری لے کر آئے ہیں۔آٹو پالیسی کے تحت گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی ہوگی ۔ جن کے پاس گاڑی نہیں ان کے لیے زبردست اسکیم لائے ہیں.
وزیراطلاعات نے بتایا نئے گورنر بلوچستان کا فیصلہ اسی ہفتے متوقع ہے، وزیر خزانہ میڈیکل چیک اپ کے لیے گئے ہیں، پیر کو واپس اپنے دفتر آجائیں گے.
خسروبختیارنےکہاکہ گزشتہ سال1لاکھ 64 ہزارگاڑی بنی جبکہ رواں سال 3لاکھ پیداوارمتوقع ہے ،گاڑیوں پرفیڈرل ایکسائزڈیوٹی اورسیلز ٹیکس ختم کیا جس سے 660 سی سی گاڑی کی قیمت ایک لاکھ پانچ ہزارقیمت کم ہوگی جبکہ 1000 سی سی ایک لاکھ بیالیس ہزارتک ریلیف ملے گا۔
خسرو بختیار نے بتایا کہ آٹوپالیسی منظوری کے لیے اگست کےشروع میں کابینہ میں پیش کی جائے گی ، جو شخص گاڑی لے گا اپنے نام پر رجسٹرڈ کرائے گا۔