پاکستان پاکستان24

اسلام آباد میں افغان امن کانفرنس انعقاد سے ایک دن قبل ملتوی

جولائی 16, 2021 < 1 min

اسلام آباد میں افغان امن کانفرنس انعقاد سے ایک دن قبل ملتوی

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہونے والی افغان امن کانفرنس مقررہ تاریخ سے ایک دن قبل ملتوی کر دی گئی ہئ۔

جمعے کو پاکستان کی وزرات خارجہ سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق ’افغان امن کانفرنس جو 17 سے 19 جولائی کو اسلام آباد میں منعقد ہونا تھی اسے عید الاضحیٰ کے بعد تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔‘

بیان کے مطابق ’کانفرنس کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔‘

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزارت خارجہ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے بتایا تھا کہ پاکستان 17 جولائی کو تین روزہ افغان امن کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ اس کانفرنس میں شرکت کے لیے افغانستان کے بیشتر سیاسی قائدین نے ہامی بھری ہے۔
اس کانفرنس کو افغانستان کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے کافی اہمیت کی نظر سے دیکھا جا رہا تھا اور توقع کی جا رہی تھی اس کے نتیجے میں افغان عمل امن میں پیش رفت کا امکان ہے۔

پاکستان کی وزرات خارجہ نے اپنی مختصر پریس ریلیز میں کانفرنس مؤخر کرنے کی وجوہات کا ذکر نہیں کیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے