پاکستان24

ڈاکٹرز کی مشاورت سے کورونا کا شکار جسٹس قاضی فائز ہسپتال منتقل

جولائی 31, 2021 < 1 min

ڈاکٹرز کی مشاورت سے کورونا کا شکار جسٹس قاضی فائز ہسپتال منتقل

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو سانس لینے میں تکلیف کے باعث ڈاکٹرز کی مشاورت سے گھر سے نجی ہسپتال قائداعظم انٹرنیشنل منتقل کردیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ گھر پر قرنطینہ میں تھے جن کو مشورہ دیا گیا کہ وہ مکمل صحت یابی تک ہسپتال میں وقت گزاریں.

ذرائع نے بتایا کہ جسٹس فائز کو سانس لینے میں تکلیف کے باعث سنیچر کی دوپہر گھر سے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

قبل ازیں جمعرات کو بتایا گیا تھا کہ ’فائز عیسیٰ کی طبیعت مستحکم ہے۔‘

جمعرات کو سپریم کورٹ کے پینل پر موجود سرکاری ڈاکٹرز نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا معائنہ بھی کیا تھا۔

خیال رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ کا سات روز قبل کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

24 جولائی کو سپریم کورٹ سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ’جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج قومی ادارہ صحت نے جاری کیے ہیں۔‘

بدھ کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو سینے میں گھٹن کی شکایت ہوئی اور ان کی طبیعت ناساز ہونے پر ڈاکٹرز نے دو بار ان کا معائنہ کیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے