اہم خبریں

حتمی معاہدہ نہ ہوا تو خلیجی ملکوں‌ کو سکیورٹی دینے کی قیمت وصول کریں گے: صدر ٹرمپ

جون 21, 2026

حتمی معاہدہ نہ ہوا تو خلیجی ملکوں‌ کو سکیورٹی دینے کی قیمت وصول کریں گے: صدر ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے ’جنگ بندی کے دوران 60 دن تک آبنائے ہرمز میں کوئی ٹول ٹیکس نہیں ہو گا، اور 60 دن کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی کوئی ٹول ٹیکس نہیں ہو گا، جب تک کہ وہ امریکہ کی جانب سے اور اس کے لیے عائد نہ کیے جائیں۔‘

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر 60 روز کی اس مدت کے دوران امریکہ اور ایران کے درمیان کوئی وسیع معاہدہ طے نہ پایا تو امریکہ خود ٹول ٹیکس عائد کر سکتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ اگر معاہدہ نہ ہوا تو امریکہ مشرقِ وسطیٰ کے ممالک کو دی جانے والی سکیورٹی خدمات کے بدلے اپنے ماضی، حال اور مستقبل کے اخراجات پورے کرنے کے لیے ایسا کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ جنگ بندی کے دوران طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کے 14 نکات میں‌ بحیرہ ہُرمز میں‌ ٹول یا ٹیکس وصولی کا کوئی ذکر نہیں، تاہم 60 دن گزرنے کے بعد ایران ایسا کر سکتا ہے اور اس کے لیے پڑوسی ملکوں‌ یعنی قطر، اومان وغیرہ سے مشاورت کی جائے گی-

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے