سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج بننے سے انکار
Reading Time: < 1 minuteسندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس علی احمد شیخ نے سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج بننے سے انکار کرتے ہوئے 17 اگست کو حلف برداری کی تقریب میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔
جسٹس علی احمد شیخ نے چیف جسٹس گلزار احمد کو ایک خط کے ذریعے بتایا ہے کہ اس سے قبل بھی وہ تین خطوط کے ذریعے سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر چکے ہیں۔
خیال رہے کہ چیف جسٹس گلزار احمد نے جسٹس علی احمد شیخ کے انکار کے باوجود ان کو سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج لگانے کی سفارش کی اور وزارت قانون نے اس حوالے سے صدر سے منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن بھی جاری کرایا ہے۔
Array