اہم خبریں پاکستان24 عالمی خبریں

طالبان کی حکومت نے ملا عمر کی تاریخی تصویر جاری کر دی

ستمبر 16, 2021 < 1 min

طالبان کی حکومت نے ملا عمر کی تاریخی تصویر جاری کر دی

Reading Time: < 1 minute

طالبان نے افغانستان میں اپنی تحریک کے بانی ملا عمر کی ایک تاریخی تصویر جاری کی ہے جو سوویت جنگ کے دوران دیگر جہادیوں کے ہمراہ لی گئی تھی۔

سنہ 1996 سے سنہ 2001 تک افغانستان کے حکمران رہنے والے ملا عمر کی تاحال کوئی واضح تصویر دستیاب نہیں۔

افغانستان میں سویت جارحیت کے دور میں ملا عمر مزاحمت کرنے والوں میں نچلے درجے کے کمانڈر تھے۔

اس کے بعد 1994 میں سابق مجاہدین کے سرداروں کے خلاف قندھار سے اٹھنے والی تحریک کی انھوں نے سربراہی کی اور اسی تحریک نے آگے چل کر طالبان کی شکل لی جس نے دو سال بعد 1996 میں کابل پر قبضہ کر لیا۔


ملا عمر اور اسامہ بن لادن نے طالبان کا نظام سنبھالا ہوا تھا لیکن نائن الیون کے بعد وہ تتر بتر ہو گئے اور امریکی افواج سے بچنے کے لیے مختلف مقامت پر چھپ گئے۔

مئی 2011 میں امریکی نیوی سیلز کے ہاتھوں اسامہ بن لادن کی موت کے بعد بھی ملا عمر امریکی افواج کے ہاتھ نہ آئے۔
کئی سینئیر امریکی رہنماؤں نے شک کا اظہار کیا کہ انھوں نے پاکستان میں پناہ لے رکھی تھی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے