پاکستان کے کامیڈی کنگ عمر شریف کا جرمنی میں انتقال
Reading Time: < 1 minuteایئر ایمبولینس کے ذریعے امریکہ لے جائے جانے والے پاکستان کے کامیڈین عمر شریف جرمنی میں انتقال کر گئے ہیں۔
With deep sorrow it is announced that Mr. Umer Sharif has passed away. In #Germany. Our deepest condolences to hie family and friends. Our CG is present at the hospital to assist the family in every way.
— Dr Mohammad Faisal (@DrMFaisal) October 2, 2021
جرمنی میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر فیصل نےعمر شریف کے انتقال کی تصدیق کی ہے.
انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ ’گہرے افسوس کے ساتھ یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ عمر شریف انتقال کر گئے ہیں، ہم ان کے خاندان اور دوستوں سے تعزیت کرتے ہیں، ہمارے قونصل جنرل ہسپتال میں ان کے خاندان کی ہر طرح سے معاونت کے لیے موجود ہیں۔‘
گذشتہ ماہ سٹیج اور ٹی وی کے نامور کامیڈین کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جن میں وہ ویل چیئر پر بیٹھے نظر آ رہے تھے۔ وہ عارضہ قلب، گردے اور دیگر امراض میں مبتلا تھے۔
عمر شریف کے بیٹے نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سے درخواست کی تھی کہ ان کے والد کو علاج کے لیے امریکہ جانا ہے جس کے لیے انہیں مدد درکار ہے۔
مشہور اداکار کے بیٹے کی اپیل کے بعد سندھ کے وزیر ثقافت سید سردار علی شاہ نے عمر شریف کا علاج کرانے کا اعلان کیا تھا۔
عمر شریف 19 اپریل 1955 کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے 14 برس کی عمر میں سٹیج پر اداکاری شروع کی۔