کالعدم تنظیم اور حکومت میں معاملات طے، کمیٹی تشکیل
حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان مذاکرات میں معاملات طے پا گئے اور پہلے جی ٹی روڈ پر دھرنا ختم کیا جائے گا.
باضابطہ اعلان پریس کانفرنس میں مفتی منیب الرحمان اور وفاقی وزرا نے کیا ہے.
مفتی منیب کے مطابق حکومت پاکستان اور تحریک لبیک پاکستان کے مابین اعتماد باہمی کے ماحول میں تفصیلی مذاکرات کے بعد اتفاق رائے سے معاہدہ طے پا چکا ہے
ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتہ عشرے میں اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے معاہدے کے فریقین نے ملک و ملت کے مفاد میں یہ معاہدہ کیا .
مفتی منیب کے مطابق پوری ملک کے لیے خیر و فلاح کی خبر ہے اور ملک میں امن سلامتی اور عافیت کے لیے مخلصانہ جد و جہد کی گئی ہے.

