پاکستان

نیب سے ریکوری کے 815 ارب کا پوچھا جائے کہ کہاں گئے:وزارت خزانہ

نومبر 3, 2021

نیب سے ریکوری کے 815 ارب کا پوچھا جائے کہ کہاں گئے:وزارت خزانہ

پاکستان کی پارلیمان کے ایوان بالا سینیٹ کی کمیٹی برائے خزانہ میں وزارت خزانہ کے حکام کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ نیب نے اپنے قیام سے لے کر اب تک 821 ارب روپے کی ریکوری کی جبکہ صرف 6 ارب 50 کروڑ روپے ہی قومی خزانے میں جمع کروائے ہیں۔

وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ باقی 815 ارب روپے کہاں گئے اس کے بارے میں نیب سے پوچھا جائے، وزارت خزانہ کو اس کا علم نہیں ہے۔

بدھ کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چئیرمین سینیٹر طلحہ محمود کی زیر صدارت ہوا جس میں وزارت خزانہ کی جانب سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ نیب نے اپنے قیام سے اب تک 821 ارب روپے کی ریکوری کی ہے۔

وزارت خزانہ کو نیب سے صرف 6 ارب 50 کروڑ روپے بطور نان ٹیکس آمدن ہوئی۔ 815 ارب روپے کی ریکوریز سے متعلق وزارت خزانہ کو کوئی علم نہیں۔ اس بارے میں نیب سے پوچھا جائے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے